نمبر ون ٹیم بنانے پر انعام کے طور پر ورلڈکپ تک بابر اعظم کپتان برقرار

0
10

نمبر ون ٹیم بنانے پر انعام کے طور پر ورلڈکپ تک بابر اعظم کپتان برقرار

پاکستان کو ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بنانے پر کپتان بابر اعظم کیلئے انعام اکتوبرمیں ہونے والے ورلڈکپ تک بابراعظم کوکپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد پی سی بی بابر اعظم کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کرے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستانی قوم ، ٹیم ، کپتان بابراعظم اور کوچز کو مبارکباد دی۔ جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پرقوم اور خاص طور پرٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ایسی چیزوں سے موٹیویشن ملتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

یاد رہے کہ فخرِ پاکستان اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو 5 مئی 2023 کو تاریخ میں پہلی بار ون ڈے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز ملا جبکہ 2005 میں آئی سی سی رینکنگز کے باضابطہ اجراء کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا ہے ۔

Leave a reply