ون ڈے رینکنگ:بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار،امام الحق نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

0
58

آئی آئی سے نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی ،کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم اور امام الحق عالمی رینکنگ کی پہلی دو پوزیشنوں پربراجمان ہو گئے-

باغی ٹی وی : آئی سی سی او ڈی آئی رینکنگ میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان ہیں جبکہ امام الحق نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین لی۔

بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی

امام الحق ویسٹ انڈیز کیخلاف تین میچوں میں ایک سو ننانوے رنز بنا کر پلئیر آف دی سیریز قرار پائے تھے آئی سی سی رینکنگ میں امام الحق آٹھ سو پندرہ ریٹنگ پواِنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل تین نصف سینچریاں بنائیں اور پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتا۔


آئی سی سی او ڈی آئی باولرز رینکنگ میں شاہین آفریدی نے دو درجہ ترقی حاصل کی ہے۔ شاہین آفریدی او ڈی آئی باولرز رینکنگ میں چھٹے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔

آئی سی سی او ڈی آئی پلئیرز رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی نوویں پوزیشن اور ڈیوڈ وارنر ایک درجہ تنزلی کے بعد دسواں نمبر آگئے ہیں۔ جبکہ ٹیسٹ فارمیٹ میں جوئے روٹ دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں-

پہلا ون ڈے: بابر اعظم اپنے کیریئر کی17 ویں سنچری بناکرکئی ریکارڈ بنانے میں بھی…

ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین ایک درجنے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ انکی جگہ نمبر ون درجے پر انگلش بیٹر جو روٹ نے قبضہ جمالیا ہے۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسری اور پاکستان کے کپتان بابراعظم کا چوتھا نمبر ہے-

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کارکردگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی او ڈی آئی رینکنگ میں بہتری آئی ہے-

قبل ازیں آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کی تھی جس کے مطابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہو گئی بابر اعظم پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے،انگلش بلے باز جوئے روٹ دو درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے،ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے-

ویسٹ انڈیز کو53 رنز سے شکست، پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ

Leave a reply