بابر اعظم نے ایک اور اعزاز ویرات کوہلی سے چھین لیا

0
30

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز ویرات کوہلی سے چھین لیا

باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور میدان میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے . بابر اعظم نے 2019 سے اب تک کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کر کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا جوکہ اب دوسرے نمبر پر ہیں .

پاکستان کی شان سٹار بلے باز بابر اعظم نے 2019 سے اب تک کھیلے گئے ٹی 20 میچز میں سب سے زیادہ ایک ہزار چار رنز بنائے۔

بابر اعظم کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ رنز 26 اننگز میں بنائے ، ان کے ایک ہزار چار رنز میں 22ففٹیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اس عرصے میں کھیلی جانے والی 26 اننگز میں سب سے زیادہ 122 رنز بنائے .

بابر اعظم اسے پہلے بھی کوہلی کو کئی ریکارڈز میں پیچھے چھوڑ چکے ہیں . اور کئی ایک اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں . جس وجہ سے ان کے مستقبل میں کوہلی سے بھی بڑا بلے باز تصور کیا جا رہا ہے .


اس سے پہلے پاکستان کے مایہ ناز بلے باز ابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیاتھا ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق اب بلے بازوں میں کوہلی نہیں بلکہ بابر اعظم ہیں اور کولی دوسرے نمبر پر ہیں.بابر اعظم نے یہ ریکارڈ پانچ سال تک اس رینک پر قابض رہنے والے کوہلی سے چھین کر اپنے نام کیا .

Leave a reply