بابر اعظم نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا

0
30
بابر اعظم نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا #Baaghi

بابر اعظم نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا

باغی ٹی وی : قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بطور کپتان انگلینڈ کے خلاف 158 رنز کی اننگز کھیل کر عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستانی ٹیم نے کپتان بابر اعظم کی ریکارڈ ساز بیٹنگ کی بدولت میزبان انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دیا۔

منگل کو ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی ابتدائی وکٹ جلد گرنے سے یوں لگا کہ شاید انگلش کپتان بین سٹوکس کا فیصلہ درست تھا لیکن ایک اینڈ پر مسلسل کھڑے پاکستانی کپتان نے اپنی 158 رنز کی اننگز کے ذریعے اسے غلط ثابت کر دیا.

بابر اعظم پہلے پاکستانی کھلاڑی بنے ہیں جنہوں نے انگلش ٹیم کے خلاف انہی کی سرزمین پر تین سنچری اننگز کے ساتھ ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔


قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف کیریئر کی 14ویں سنچری اسکور کی۔

بابر اعظم نے نصف سنچری 50 گیندوں پر مکمل کرنے کے بعد اگلے پچاس رنز 32 گیندوں پر بنائے۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز سعید انور کے پاس ہے، سعید انور نے 244 اننگز میں 20 سنچریاں اسکور کیں۔

محمد یوسف نے 267 اننگز میں 15 سنچریاں اسکور کی تھیں

Leave a reply