بابرا عظم نے پھر سر فخر سے بلند کردیا

0
22

بابرا عظم نے پھر سر فخر سے بلند کردیا

باغی ٹی وی : تیسرے میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کیا، دونوں نے آغاز سے ہی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف شارٹس کھیلے۔

پاکستان نے 10 اوور میں 101 رنز بنا لیے ہیں۔ بابر اعظم نے اپنی سینچری مکمل کر لی ہے جبکہ رضوان 64 کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔دونوں کھلاڑیوں نے شاندار باری کھیلی ہے اور پہاڑ جسیے ہدف کو بہت قریب پنچا دیا ہے .

جنوبی افریقا کی بیٹنگ
اس سے قبل پاکستان اور پروٹیز کرکٹ ٹیم کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے کپتان کلاسن کو بیٹنگ کی دعوت دی اور خود باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

پروٹیز کرکٹ ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز جانِ من مالان اور ایڈن مارکرم نے کیا، دونوں نے ابتدائی اوورز میں ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں طرف زبردست شارٹس کھیلے۔

مارکرم نے ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں مسلسل تیسری نصف سنچری بنائی ، ان کی اننگز کا اختتام محمد نواز کیا، بیٹسمین 63 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔

دیگر بیسٹمینوں میں لنڈے 22، جانِ من مالان 55 ، کلاسن 15 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔ ڈوسن 34 جبکہ فلواکیو 11 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پروٹیز ٹیم نے مقررہ اوورز میں 203 رنز بنائے ہیں۔محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف اور حسن کے حصے میں ایک ایک شکار آیا

Leave a reply