بابراعظم نے گوروں کے چھکے چھڑا دیئے:پاکستان کا انگلینڈ کو 332 رنز کا ہدف

0
33

لندن :بابراعظم نے گوروں کے چھکے چھڑا دیئے:تیسرے ون ڈے میں ریکارڈز ہی ریکارڈز،اطلاعات کے مطابق برمنگھم میں ہونیوالے تیسرے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم نے 139 گیندوں پر 158 رنز اسکور کیے اور اپنے کیریئر کی14ویں سنچری اسکور کی ۔

 

بابر اعظم نے 14 ون ڈے سنچریاں اپنے 81 ویں ایک روزہ میچ میں مکمل کیں یوں وہ تیز ترین 14 سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔اس سے قبل جنو بی افریقا کے ہاشم آملہ نے یہ کارنامہ 84 اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 98 اننگز میں انجام دیا تھا ۔

یہ بابر اعظم کی انگلینڈ میں تیسری سنچری تھی یوں وہ انگلینڈ میں3 ون ڈے سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے جبکہ وہ انگلش سرزمین پر ایک ہزار رنز بنانے والے بھی پہلے پاکستانی ہیں۔

 

بابر اعظم کے 158 رنز کی اننگز ون ڈے میں کسی بھی پاکستانی کپتان کی سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے، اس سے قبل شعیب ملک نے 2008 میں بھارت کیخلاف 125 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

اس کے علاوہ یہ 38 سال بعد کسی پاکستانی کپتان کی انگلش سرزمین پر سنچری تھی، اس سے قبل انگلینڈ میں عمران خان نے 1983 ورلڈ کپ کے دوران سنچری اسکور کی تھی۔

بابر اعظم کا یہ انفرادی اسکور انگلینڈ میں ہونے والی دو طرفہ ون ڈے سیریز کے کسی ایک میچ میں کسی بھی ٹیم کے کپتان کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے، اس سے قبل انگلینڈ کے الیک اسٹیورٹ نے 2010 میں بنگلا دیش کیخلاف سیریز میں 154 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

بابر اعظم کا 158 رنز کا انفرادی اسکور انگلش سرزمین پر کسی بھی پاکستانی کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے، اس سے قبل امام الحق نے یہاں 151 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

 

اس کے علاوہ میچ کے دوران بابر اعظم نے محمد رضوان کے ساتھ 179 رنز کی شراکت بنائی جو کسی بھی وکٹ پر اور کسی بھی میدان پر پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف سب سے بڑی شراکت ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

انگلینڈ: بین اسٹوکس(کپتان)، ڈیوڈ ملان، فل سالٹ، زیک کرالی، جیمز ونس، جان سمپسن، لوئس گریگوری، کریگ اوورٹن، بریڈن کارس، ثاقب محمود اور میٹ پارکنسن۔

پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔

Leave a reply