ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بابر اعظم کی پلیئنگ الیون میں کون کون شامل؟
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
باغی ٹی وی: پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بچے شروع ہو گا اور میلبرن کا موسم صاف ہونے کے بعد امید ہے کہ آج کا میچ پورا ہو گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستانی ٹیم فتح کے لئے پُرجوش
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم 5 بیٹرز، دو اسپنرز اور 4 اسپیشلسٹ فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، آصف علی، افتخار احمد، حیدر علی، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد نواز، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم بھارت کیخلاف ایک بار پھر میلبرن گراونڈ میں نئی تاریخ لکھنے جا رہی ہے۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ جسے ایم سی جی بھی کہا جاتا ہے، آسٹریلیا کا سب سے بڑا کرکٹ گراونڈ ہے جس نے پانچویں ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کی اور جہاں پاکستان نے اپنا پہلا اور واحد ورلڈکپ عمران خان کی قیادت میں جیتا۔
25 مارچ 1992 کو پاکستان نے میلبرن گراونڈ میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا، آج 2022 میں بابر اعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم اسی گراونڈ میں اسی جذبے کے ساتھ اپنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز کرے گی، جہاں اس کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہے۔
پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی نے بابر اعظم کو نیا خطاب دے دیا
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کرکٹ کے پہلے ٹیسٹ میچ 1877ء کی میزبانی بھی کر چکا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلا ایک روزہ میچ بھی 1971ء میں اسی گراونڈ پر کھیلا گیا، ملیبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پہلا ٹی ٹوئنٹی 2008 میں کھیلا گیا۔
جبکہ ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان دوسری کامیاب ترین ٹیم ہے5 بار سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی پاکستان کے پاس ہے پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک ہے جبکہ قومی ٹیم 2009 کا ٹی 20 ورلڈکپ بھی اپنے نام کر چکی ہے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 فارمیٹ کا اہم ترین حصہ سمجھا جاتا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو ایک بار ورلڈ چیمپیئن بننے، 2 بار فائنل کھیلنے اور 5 بار سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سیمی فائنل کھیل چکی ہےٹی 20 ورلڈکپ کا پہلا فائنل 2007 میں کھیلا گیا تھا جس کے فائنل میں پاکستان ٹیم پہنچنے میں کامیاب رہی تاہم مدمقابل بھارت نے کامیابی حاصل کی۔
دوسرے ورلڈکپ میچ میں ایک بار پھر قومی ٹیم فائنل پہنچنے میں کامیاب ہوئی تاہم اس بار مدمقابل سری لنکا کو شکست دے کر ورلڈ چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا اور قوم کا سرفخر سے بلند کیا۔ اس میچ میں مین آف دی میچ کا سہرا شاہد آفریدی کے سر آیا تھا۔
پاک بھارت ٹاکرا: میلبرن کے موسم میں بتدریج بہتری آنے لگی
قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کی دوسری کامیاب ترین ٹیم نے جس نے 40 میچز کھیلے جن میں سے 24 میں کامیابی حاصل کی اور 16 میں شکست ہوئی۔ قومی ٹیم کی جیت کا تناسب 60 فیصد رہا۔
گزشتہ سال 2021 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔