ضمانت کیلئے بابر غوری نے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرلیا

0
42

کراچی: متحد قومی موومنٹ کے رہنما بابر غوری نے ضانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بابر غوری نے ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرلیا ہے، عدالت نے تفتیشی افسر کے پیش نہ ہوئے، عدالت نے بابر غوری کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر سے جواب طلب کرتے ہوئے بابر غوری کے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے بابر غوری کا آئندہ سماعت تک طبی معائنہ نہ کرانے کی صورت میں وجوہات سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے بابر غوری کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

خیال رہے کہ بابر غوری کو پولیس نے 4 جولائی کو امریکہ سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، بابر غوری کے خلاف سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں مقدمہ درج ہے، بابر غوری پر ملک مخالف اور اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ عدالت نے بابر غوری کو 12 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیا ہے۔

Leave a reply