بابر اعظم نے کوہلی سے ایک اور ریکاڑد چھین لیا

0
47

بابر نے کوہلی سے ایک اور ریکاڑد چھین لیا

باغی ٹی وی : پاکستان کے مایہ ناز بلے باز اور دنیائے کرکٹ بہتری بلے باز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا.بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کر لیے۔

بابراعظم نے کیرئیر کی 52 ویں اننگز میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کیا جبکہ ویرات کوہلی نے 56 اننگز میں تیز ترین 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔
بابر اعظم 20والے تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں۔ اس سے قبل محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز رنز بناچکے ہیں۔بابر مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو ہزار رنز بنانے والے دنیا کے گیارہویں بیٹسمین ہیں.

خیال رہے کہ آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم 865پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 857 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر دھکیل دیئے گئے ہیں، اور انہی کے ہم وطن روہت شرما تیسری، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھی، آسٹریلیا کے ایرون فنچ پانچویں، انگلینڈ کے جونی بیراسٹو چھٹی، پاکستان کے فخر زمان ساتویں ، جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی آٹھویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نویں اور ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ دسویں نمبر پر ہیں۔

Leave a reply