میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں،رمیز راجہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سکیورٹی، کلاس، معیار اور سکون، یہ سب بابراعظم کی بیٹنگ میں نظر آتا ہے
0
44
sports

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کمنٹری کے دوران بابر اعظم کے لیے کہے جانے والے تعریفی کلمات وائرل ہورہے ہیں۔

باغی ٹی وی: بابر اعظم نے پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گال ٹائٹنز کے خلاف کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک غیر معمولی سنچری اسکور کی،ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےاسٹرائیکرز کو 189 رنز کا ہدف دیا، جواب میں بابر نے اسٹرائیکرز کی اننگز کا آغاز پاتھم نسانکا کے ساتھ کیا اور سری لنکن بلے باز کے ساتھ مل کر 111 رنزکی شراکت قائم کی بابر نے 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور صرف 59 گیندوں پر 104 رنز بنائے۔


جہاں پاکستان اورسری لنکا میں پاکستانی کپتان کی سنچری کے چرچے ہیں وہیں رمیز راجا نے بھی میچ کے دوران بابر اعظم کی سنچری بنانے کے بعد انوکھے انداز میں تعریف کی اور یہ بھی کہا کہ میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-


انہوں نے اپنی کمنٹری کے دوران تبصرہ کیا کہ ‘سکیورٹی، کلاس، معیار اور سکون، یہ سب بابراعظم کی بیٹنگ میں نظر آتا ہے، یہ وہ شخص ہے جو اننگز میں گہری بیٹنگ کرسکتا ہے، مجھے اس سے محبت ہے، میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں-


جس کے بعد مداحوں کی جانب سے مزاحیہ میمز بھی وائرل ہوئیں-


دوسری جانب سری لنکا سے ہی بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے مداحوں کے پھر سے دل جیت لیے ہیں۔میچ کے بعد بابر اعظم سے رپورٹرز بات کررہے تھے لیکن وہ وقت نماز کا تھا، بابر نے رپورٹرز کو کہا کہ جلدی کریں، نماز کا وقت جارہا ہے غیرملکی میڈیا کے مطابق گال ٹائٹنز کے خلاف میچ میں بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جس کے بعد ان کو انٹرویو دینا تھا جس میں تاخیر پر بابر اعظم نے آرگنائزرز سے کہا کہ اس مرحلے کو تیز کریں کیونکہ نماز جاری ہے۔

Leave a reply