بابر اعوان کیلئے بڑی مشکل، نندی پور ریفرنس سے بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی نندی پور ریفرنس سے بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ پیر کو نندی پور ریفرنس سے بریت کے خلاف اپیل پرسماعت کرے گا،نیب کے مطابق نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو 27.3 ارب روپے کا نقصان پہنچا،

نیب نے نندی پور پاور ریفرنس میں تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان اور سابق لا سیکریٹری ریٹائرڈ جسٹس ریاض کیانی کی بریت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چینلج کردیا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر خان عباسی نے دو اپیلیں دائرکیں جس میں دعویٰ کیا گیا کہ احتساب عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور پراسیکیوشن شواہد کا جائزہ لیے بغیر ہی نتیجہ اخذ کرلیا گیا۔

یا د رہے کہ احتساب عدالت نے 25 جون کو ڈاکٹر بابر اعوان کے خلاف نندی پور ریفرنس میں بری کردیا تھا۔علاوہ ازیں عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف نندی پور ریفرنس میں بریت کی درخواست مسترد کردی تھی ریفرنس میں قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر قانون اور تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وزارت قانون و انصاف اور پانی و بجلی کو اس کیس میں ملزم ٹھہرایا تھا۔

مریم نواز کے لئے بڑی مشکل، حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا

فواد چودھری کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا، نہریں گننے کی وزارت بھی دے دیں

ڈی چوک پر ٹوائلٹ بنانیوالے آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں: خواجہ آصف نے ایسا کیوں کہا؟

شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

ریفرنس میں شامل دیگر ملزمان میں سابق سیکریٹری قانون جسٹس (ر) ریاض کیانی اور مسعود چشتی، پانی اور بجلی کے سابق سیکریٹری شاہد رفیق اور وزارت قانون، وزارت پانی و توانائی کے کچھ عہدیدار بھی شامل ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں‌دائر اس درخواست کا کیا بنتا ہے یہ تو نیب کی دستاویزات سے ہی پتہ چلے گا لیکن یہ ضرور ہے کہ بابر اعوان کےخلاف عدالت میں درخواست نے فی الحال عارضی خوشیوں پر پانی پھیر دیا ہے.

Comments are closed.