بابر اعظم کی آسٹریلیا کو مبارکباد

0
49

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے احمد آباد میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں پیٹ کمنز کی ٹیم کی بھارت کے خلاف فتح کے بعد آسٹریلیا کو مبارکباد دی۔ آسٹریلیا کے لیے مبارکباد کے پیغامات میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کی انسٹاگرام پوسٹ نمایاں تھی: "مبارک ہو @CricketAus۔ فائنل میں کیا شاندار کارکردگی ہے۔


بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کا 241 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا تھا، آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 6 بار چیمپئن بننے والی ٹیم بن گئی .ٹریوس ہیڈ نے 120 گیندوں پر شاندار 137 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لبوشین نے 58 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے,فائنل سے پہلے بھارت پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا، گروپ اسٹیج کے 9 میچز اور پھر سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

آسٹریلیا کے جیت پر پاکستانی کر کٹرز کی رائے

کمنز پٹ نے انڈین کراؤڈ کو واقعی خاموش کر دیا

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرار

سابق کر کٹر شعیب اختر نے جو کہا وہی ہوا

بھارت کے ارمانوں پر پانی پھیر نے کے بعد کھلاڑی رو پڑے

Leave a reply