بابری مسجد کہاں ہے؟ پتہ پوچھنے پر دعوت اسلامی کا رکن گرفتار

0
122
بابری مسجد کہاں ہے؟ پتہ پوچھنے پر دعوت اسلامی کا رکن گرفتار #Baaghi

بابری مسجد کہاں ہے؟ پتہ پوچھنے پر دعوت اسلامی کا رکن گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بابری مسجد کا پتہ پوچھنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا

واقعہ اترپردیش میں آیا، جہا‌ں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا کام ہو رہا ہے،گزشتہ روز ایک شخص نے ایودھیا میں پولیس اہلکاروں سے بابری مسجد کا پوچھا تو پولیس والے حیران رہ گئے اور اس شخص کو گرفتار کر لیا،بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ رام مندر کے قریب ہی ناکے پر ایک شخص جس کا نام بلال ہے نے بابری مسجد کا پتہ پوچھا کہ بابری مسجد کہاں ہے جس پر اسے گرفتار کیا گیا کیونکہ وہ اس مقام کے قریب تھا جہاں بابری مسجد تھی اور اسی جگہ پر اب رام مندر کی تعمیر اسکی آنکھوں کے سامنے ہو رہی تھی ،

پولیس کا کہنا تھا کہ بلال کو اسلئے گرفتار کیا گیا کہ کہیں اسکے ارادے غلط نہ ہوں، بلال کو تھانے منتقل کیا گیا جہاں سے اسے بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی مزید تحقیقات کے لئے ساتھ لے گئی ،اطلاعات کے مطابق بلال مراد آباد کا رہنے والا ہے اور وہ تین دن قبل ہی ایودھیا پہنچا ہے۔ بلال نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ وہدعوتِ اسلامی کا کارکن ہے اور اس نے اپنے ادارہ کے کارکنوں سے بابری مسجد کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ اب وہاں مندر بن رہا ہے وہ اس جگہ کو دیکھنا چاہتا تھا جہاں بابری مسجد تھی۔

بابری مسجد فیصلہ،سنی وقف بورڈ کے وکیل نے کیا اہم اعلان

سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو5 ایکڑمتبادل زمین دی جائے ،مسجد کےلیےمسلمانوں کو متبادل زمین دی جائے گی،ہندووَں کوبھی متبادل مشروط زمین دی جائےگی،

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایودھیا زمین کسی بھی فریق کو نہیں دی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا،متنازع زمین کا صحن ہندوَں کو دینے کا حکم دیا،متنازع زمین رام بھومی نیاس کو دے دی گئی،متنازعہ علاقے میں مندر تعمیر کیا جائے گا،

بابری مسجد فیصلہ، گورنر پنجاب کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

بابری مسجد کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی نظریں ایک اور تاریخی مسجد پر

بھارت میں ہوا انصاف کا قتل ،شہید بابری مسجد کے تمام ملزم بری

Leave a reply