سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے،سینکڑوں بچوں کے معذور ہونے کا خدشہ

0
75

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،مزیدسینکڑوں بچوں کے معذور ہونے کاخطرہ پیداہوگیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیت المال نے مخیر حضرت کے تعاون سے 13بچوں کے آپریشن کے لیے فنڈز کیپٹل ہسپتال کوفراہم کردیئے،ایک بچے کے آپریشن اور آلہ لگانے پر 13لاکھ روپے خرچ ہوں گے ۔باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سابقہ حکومت میں قوت سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے علاج(کوکلئیر امپلانٹ (Cochlear Implants کے لیے رکھے گئے فنڈز کوابھی تک بحال نہیں کیا جبکہ اس منصوبہ کووزیراعظم شکایت سیل سے نکل کر پاکستان بیت المال کودے دیامگر ایک سال گزرنے کے باوجود پاکستان بیت المال کو اس حوالے سے کوئی فنڈ فراہم نہیں کیاگیا۔اس منصوبے کے تحت پانچ سال تک کے بچوں کواعلاج کیاجاناتھا جس میں اپریشن کے ذریع کوکلئیرامپلانٹ ایک آلہ لگایاجاتاہے جس سے سماعت سے محروم بچہ دوسال کے اندر بولنا شروع دیتاہے اور وہ عام بچوں کی طرح زندگی گزارسکتاہے ۔

ذرائع نےباغی ٹی وی کوبتایاہے کہ پاکستان بیت المال نے زیادہ درخواستیں ہونے کی وجہ سے قرعہ اندازی کے ذریعے 13بچوں کاانتخاب کیاہے جن کے فنڈز کیپٹل ہسپتال کودے دیئے گئے ہیں فی بچے کے اعلاج پر 13لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ بیت المال نے یہ رقم مخیر حضرت اور اپنی مدد آپ کے تحت جمع کی ہے جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے اس مد میں اب تک ایک روپیہ بھی بیت المال کوفراہم نہیں کیاگیاہے۔

واضح رہے کہ کوکلیر امپلانٹ آپریشن سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا تھا جسے موجودہ حکومت نے بند کر دیا تھا.

Leave a reply