بچے سے زیادتی ثابت ہوگئی حقائق پریس کانفرس میں
قصور 8 سالہ بچے محمد بوٹا کے قاتل گرفتار ہو گئے ملزمان نے زیادتی کے بعد قتل کا اعتراف کر لیا
تفصیلات کے مطابق قصور میں نفیس کالونی سے لا پتہ ہونے والے بچے محمد بوٹا کے قاتل گرفتار کر لئے گئے ہیں
وسیم ولد سرور چنے والا نامی ملزم کو پولیس نے تحقیقات کے دوران گرفتار کیا جبکہ ملزم نے بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے
جبکہ علاقہ مکینوں کے مطابق کار سٹینڈ میں رات گئے تک مقامی حجام اشرف عرف اچھا اور ملزم وسیم بھی اکثر موجود رہتے تھے
مقتول بچے کے والد نے بتایا ہے کہ میرے بچے کو ملزمان نے جنسی زیادتی کے بعد گردن توڑ کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے
اور پولیس افسران اس واقعہ کی تفتیش مکمل کرکے حقائق پریس کانفرنس میں بتائیں گے