لکھوڈیر میں زیادتی کے بعد بچی قتل، وزیراعلیٰ نے آئی جی اور سی سی پی او لاہور کو طلب کرلیا

0
34

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے شریف پورہ لکھوڈیر میں زیادتی کے بعد بچی ماریہ کے قتل کے واقعہ پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ آفس میں انسپکٹر جنرل پولیس اور سی سی پی او لاہور کو طلب کیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کیس کی تفتیش میں سست روی پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچی کے قتل کا انتہائی بربریت کا واقعہ ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کیس کی تفتیش کو 3 روز کے اندر مکمل کیا جائے اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیس کا چالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لئے آخری حد تک جاوں گا۔ درندگی کا مظاہرہ کرنے والے ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔معصوم بچی کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے بغیر سکیورٹی اوربغیر لائف گارڈز کے سوئمنگ پولز کو بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بغیر سکیورٹی اوربغیر لائف گارڈز کے سوئمنگ پولز کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس کیس پر ہونے والی پیشرفت کا خود جائزہ لوں گا اور انصاف نہ صرف ہو گا بلکہ ہوتا ہو نظر بھی آئے گا۔

سی سی پی او لاہو رنے بریفنگ کے دوران بتایا کہ سوئمنگ پول کے مالک سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a reply