کراچی : ” ڈفیٹ آف کوروناسارس ” چغتائی ہیلتھ کیئر کا بچوں کے لئے کمیونٹی ایجوکیشن اقدام

0
42

کراچی : چغتائی ہیلتھ کیئر کا بچوں کے لئے کمیونٹی ایجوکیشن اقدام

باغی ٹی وی : چغتائی ہیلتھ کیئر اپنے کمیونٹی ایجوکیشن پروگرام کے تحت کراچی میں پہنچی اور 28 اکتوبر 2021 بروز جمعرات صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک چغتائی لیب، ہیڈ آفس کراچی، پلاٹ نمبر۔ 2، بلاک 3، P.E.C.H.S، شہید ملت روڈ۔کراچی میں کتاب” ڈفیٹ آف کوروناسارس ” پر ایک داستان گوئی کی ایک نشست کی میزبانی کی۔

ڈفیٹ آف کوروناسارس کی تقریب رونمائی کا مقصد ہماری نوجوان نسل کو موجودہ وبائی بیماری سے آگاہ کرنا اور داستان گوئی اور آپس میں گفتگو کے ذریعے موجودہ صورتحال کو سمجھنے میں ان کی مدد کرنا تھا۔ تعلیم دینے اور سیکھنے کے اس پروگرام میں بچوں ، والدین اوراسکولوں نے شرکت کی ۔

اس تقریب میں بچوں کی موضوع میں دلچسپی پیدا کرنے اور انہیں سمجھانے میں آسانی پیدا کرنے کیلئے باصلاحیت کہانی کار سعدیہ سرمد، بانی سنو کہانی میری زبانی کی طرف سے ایک تصویری کہانی سنانے کا سیشن شامل تھا۔ بچوں نے کہانی کا لطف اٹھایا اور مقرر کے ساتھ حصہ لیا۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عمر چغتائی ڈائریکٹر آپریشنز چغتائی لیب نے شکریہ ادا کرتے ہوئے نے کہا کہ ” صحت کی دیکھ بھال سے متعلق کمیونٹی ایجوکیشن چغتائی ہیلتھ کیئر کی ہمیشہ سےترجیح رہی ہے اور ہم اپنی اگلی نسل کویہ سکھانا چاہتے ہیں کہ خود کو اور اپنے اہل خانہ کوکس طرح صحت مندرکھنا ہے اور اِس پیغام کو دوسرے شہروں تک بھی پہنچانا ہے”۔

اس پروگرام کا اختتام اِس عزم اور اجتماعی وعدے کے ساتھ ہوا کہ ہم کورونا وائرس کے خلاف ایس او پیز پر عمل کریں گے ۔

Leave a reply