بچوں کی ذہنی تربیت کیلئے سکولوں‌ میں‌ نفسیات کے استاد بھرتی کرنے کا مطالبہ

0
32

پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں بچوں کی بہتر ذہنی تربیت اور کردار سازی کے لئے ایم اے نفسیات (ماہر نفسیات) تعینات کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے، قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے.

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ معاشرے میں مختلف وجوہات خصوصاً والدین کی اپنے بچوں پر مناسب توجہ نہ ہونے کی بناء پر ہیجانی کیفیت پائی جاتی ہے،
جس کی وجہ سے سکول جانے والے بچے مختلف اقسام کی ہراسگی کا شکار ہو رہے ہیں، اگر تمام سرکاری و غیرسرکاری سکولوں میں بچوں کی بہتر نفسیاتی تربیت کے لئے ایم۔اےنفسیات تعینات کئے جائیں تو بچوں کو آئندہ زندگی گزارنے اور اپنا تحفظ یقینی بنانا آسان ہو جائے گا.

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ معزز ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں بچوں کی بہترذہنی تربیت اور کرداز سازی کے لئے ایم۔اے نفسیات (ماہر نفسیات) تعینات کئے جائیں.

Leave a reply