بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ پربچوں سے متعلق نازیبا مواد شیئر کرنیوالا ملزم گرفتار

0
25

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے کاروائی کرتے ہوئے بچوں سے متعلق نازیبا مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا ہے

ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل ایبٹ آباد نے کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم سے موبائل ،نازببا مواد،لیپ ٹاپ اورہارڈ ڈسک برآمد کی گئی ہے،گرفتار ملزم کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزم کیخلاف بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کی روشنی کارروائی کی گئی،

قبل ازیں ایک اور کارروائی میں سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے ملزم محمد ناصر، رمضان اور امان اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے خود کو شکایت کنندگان کا رشتےدار ظاہر کرتے ہوئے پیسے بٹورتے۔ ملزمان نے دھوکہ دہی کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہتھیائی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

جمیل فاروقی بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرح یو ٹرن کے ماہر نکل

سوشل میڈیا پر غلط مواد پھیلاؤ اور بلیک میلنگ کیوجہ سے کئی گھرانے تباہ ہوچکے ہیں . خواتین کے نازیبا، غیر اخلاقی و قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز پھیلانے کا عمل انتہائی افسوسناک ہے،، خواتین کے نازیبا تصاویر و ویڈیوز پھیلانے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے،معاشرتی اخلاقیات و اقدار پامال نہیں ہونے چاہئے،ضرورت اس امر کی ہے کہ سائبر کرائم ایکٹ پر عمل ہونا چاہئے اور ملزمان کیخلاف کاروائی یقینی ہونی چاہئے، وقت کی ضرورت ہے کہ سوشل میڈیا کا کسی کے خلاف استعمال کو روکا جائے،ایف آئی اے اور پی ٹی اے کے پاس جدید ترین مانیٹرنگ سسٹم موجود ہے، جدید مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے منفی مواد پھیلانے والوں کے اکاونٹ و کوائف تک رسائی آسان ہے، ایف آئی اے مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے ایسے تمام لوگوں تک رسائی حاصل کرے جو منفی مواد پھیلا رہے ہیں،سوشل میڈیا کی منفی استعمال کیوجہ سے معاشرہ اخلاقی پستی کا شکار ہورہا ہے،

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سوشل میڈیا پر عریاں تصویر دینے اور لڑکے کو بلیک میل کرنے کے جرم میں ایف آئی اے نے تلہ گنگ سے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا

Leave a reply