بچوں سے زیادتی کے واقعات، بزدار کا صوبہ فرسٹ آ گیا،رپورٹ پیش

0
27

بچوں سے زیادتی کے واقعات، بزدار کے صوبہ فرسٹ آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ میں مدرسےمیں بچےکے ساتھ زیادتی کی رپورٹ قائمہ کمیٹی میں پیش کردی گئی، ڈی آئی جی نے کمیٹی کو بتایا کہ ایبٹ آباد میں گزشتہ سال 252 بچوں سے زیادتی کے کیسزرپورٹ ہوئے،ملزم اسکول ٹیچر بھی ہے،باقاعدہ تنخواہ لیتا تھا اورمدرسے میں بھی پڑھاتا تھا بچے کو نہ صرف جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا بلکہ قید کرکے مارا بھی گیا بچے کی حالت اتنی خراب تھی سوچا کہ کیا کوئی انسان ایسے کرسکتا ہے مدرسےکے منتظم کو گرفتار کر رہے ہیں،مفتی کفایت اللہ ملزم کو سپورٹ کرتےرہےہیں

کمیٹی کو بتایا گیا کہ مفتی کفایت اللہ کا جو کردار رہا میڈیا کے سامنے نہیں بتا سکتے،سب سے زیادہ زیادتی کےواقعات پنجاب میں 2403 ہوئے،لڑکوں سے جنسی زیادتی کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں،2018میں سندھ میں بچوں سےزیادتی کے 1016 کیسز رجسٹرڈہوئے،2018 میں بلوچستان میں بچوں سے زیادتی کے 98 کیسز رجسٹرڈ ہوئے،2018 میں اسلام آباد میں بچوں سے زیادتی کے 130 کیسز رجسٹرڈ ہوئے 2018میں کے پی کے میں بچوں سے زیادتی کے 143 کیسز رجسٹرڈ ہوئے

ڈی آئی جی نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ ہزارہ بار ایسوسی ایشن نے ملزم کا کیس نہ لڑنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے، خیبرپختونخوامیں 2019میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا،بچوں سے زیادتی کرنےوالے لوگ زیادہ تر بچوں کو جاننے والے ہی ہوتے ہیں،

سینیٹ کی اسپیشل کمیٹی برائے چائلڈ پروٹیکشن کاروبینہ خالد کی زیرصدارت اجلاس ہوا،ثمینہ سعید نے کہا کہ جب تک سزائیں سخت نہیں ہونگی بچوں کےساتھ زیادتی کے واقعات کم نہیں ہونگے،

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

روبینہ خالد نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کیخلاف قوانین بنانے کیلیےاسلامی نظریاتی کونسل کوساتھ رکھا جائے،زیادتی کےبعدبچےکی موت ہوجائےتوپولیس اورعلاقےوالےاصل واقعہ ہی دبا دیتےہیں،بچوں سے زیادتی کے بعد غریب والدین کو پیسے دے کر صلح کرلی جاتی ہے،

سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ بچوں کے تحفظ سے متعلق موجودہ قوانین کا جائزہ لیں،تمام قوانین کاجائزہ لے کرجامع رپورٹ سینیٹ میں پیش کی جائے،بچوں سے زیادتی کے معاملے میں لوگ عزت کی خاطر چپ کر جاتے ہیں،ایسے واقعات میں80 فیصد  فیملی،اساتذہ اور جاننے والے ہی لوگ ملوث ہوتے ہیں،

مانسہرہ میں بچے سےزیادتی کا معاملہ،ملزم شمس الدین کا ڈی این اے زیادتی کاشکار بچے سے میچ کرگیا،ملزم شمس الدین کے خلاف 26دسمبر کومانسہرہ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شمس الدین کا چالان جلدمکمل کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا

مانسہرہ، کمسن بچے سے 100 سے زیادہ بار بدفعلی کا ملزم "جسمانی” ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

واضح رہے کہ مانسہرہ پولیس نے گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کیا تھا،مانسہرہ میں بچے کے ساتھ مولوی کی 100 سے زائد بار بدفعلی اور تشدد، بچے کی آنکھوں سے خون نکل آیا تو اسپتال لایا گیا۔ ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ بعد ازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مدرسہ کو سیل کر دیا،

 

Leave a reply