بچوں سے زیادتی، ملزم کو پھانسی،ویڈیو بنانیوالے کو قید،نوکری نہ دینے کا بل تیار

0
33
سفاک باپ نے 22 سالہ بیٹی کو گولیاں مار کر لاش سوٹ کیس میں بند کر کے سڑک کنارے پھینک دی

بچوں سے زیادتی، ملزم کو پھانسی،ویڈیو بنانیوالے کو قید،نوکری نہ دینے کا بل تیار

خیبر پختونخوا میں بچوں کے تحفظ کے لیے ترمیمی بل تیارکیا گیا ہے

مجوزہ ترمیمی بل میں زیادتی کے مجرمان کے لیے سخت سزائیں شامل ہیں،خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ترمیمی بل 2022 تیار ، ایوان میں پیش کیا جائے گا ترمیمی بل میں بچے سے زیادتی کے ملزم کو پھانسی دینے کی تجویز دی گئی ہے ترمیمی بل میں عمر قید یا پھر 20 سے 50 لاکھ روپے جرمانہ بھی ہوسکتا ہے ،زیادتی کی ویڈیو بنانے والے ملزم کو 14 سال قید اور 70 لاکھ روپے جرمانے کی تجویزکی گئی ہے جنسی زیادتی کے ملزم کو ملازمت پر نہیں رکھا جائے گا ملزم کی تفصیلات ہر جگہ مشتہر کی جائیں گی ،ملزم کو نوکری دینے والے ادارے کو 5 سال قید یا ایک کروڑ روپے جرمانے کی تجویز بھی دی گئی ہے

واضح رہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملزمان پکڑے جاتے ہیں اور انکو سزائیں بھی ہوتی ہیں، اسکے باوجود واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، بچے گھروں سے باہر غیر محفوظ ہو چکے ہیں

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت گزشتہ روز ہوا تھا، قائمہ کمیٹی سے ترامیم کے بعد منظور ہونے والے زینب الرٹ بل کو سینیٹ میں پیش کیا گیا جسے منظور کر لیا گیا,سینیٹ میں زینب الرٹ بل سینیٹر اعظم سواتی نے پیش کیا تھا، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سینیٹ میں بھی زینب الرٹ بل کی مخالفت کی تھی.

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

زینب الرٹ بل کی بعض شقوں پر تحفظات تھے، قبلہ ایاز

زینب الرٹ بل کو نہیں مانتے،ہر فورم پر مخالفت کریں گے، سراج الحق کا ایک بار پھر اعلان

 قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی زینب الرٹ بل منظور 

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، زینب الرٹ بل بارے کیا بڑا فیصلہ

Leave a reply