بچپن کی شرارتیں قسط 1 ،تحریر۔ طلعت کاشف سلام

0
84

جیسا کے آپ عنوان دیکھ سکتے ہیں، بچپن کی شرارتیں،
آج میں آپ سے اپنی بچپن میں کی ہوئی شرارتیں شیعر کرونگی۔

ھم سب نے اپنے بچپن میں کبھی نہ کبھی کسی مقام پر شرارت کی ہوتی ہے۔ سچ پوچھیں تو ھم لوگوں نے آج کے بچوں کے مقابلے میں کافی اچھا بچپن گزارا ہے۔ آج کے بچے پوری طرح سے الیکٹرانک بچپن گزار رہے ہیں، نہ باہر کھیلتے ہیں،نہ کسی سے ملتے ہیں، سارا دن ہاتھ میں یا تو کوئی الیکٹرانک ڈیوائیس ھوتی ہے یا گھر کمپیوٹر پر گیم کھیلنے میں لگے ہوتے ہیں۔ جو کے بچوں کو سوشل طور پر ایک دوسرے سے دور کرتے جا رہے ہیں۔

چلیں اس موضوع پر پھر کبھی بات کرینگے۔
فلحال تو آپ کچھ میرے بچپن کے بارے میں جانیں۔

مجھے بچپن میں خود کو لڑکا کہلانے کا بڑا شوق تھا، کیوں حیران ھو گئے نہ ہاہاہاہاہاہاہا جی ہاں یہ سچ ہے۔۔

جب میں آٹھ یا دس سال کی تھی، اس وقت اپنے بھائی کے کپڑے پہن کے بھائی کے ساتھ میں نے سائیکل بھی چلائی، کنچے بھی کھیلے، کرکٹ بھی کھیلی اور پتنگ بھی آڑائی۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ میرے بوائے کٹ بال اور کراچی کی خطرناک گرمی میں باہر کھیل کھیل کے رنگت بھی کالی سیاہ تھی، اسلیے کوئی سمجھ بھی نہیں پاتا تھا کے میں ایک لڑکی ہوں۔ وہ بھی کیا دن تھے، ہر چیز سے بےفکر سارا دن بھائی کے ساتھ آوارگی کھیل کود اور کوئی فکر نہیں، اور جب شام میں گندے پندے گھر واپس آتے تو آمی(مرحومہ) کی جھاڑ، اور ھم امی سے وعدہ کرتے کے کل نہیں جائینگے۔

جب دوسری صبح ہوتی سب بھول بھال اسکول سے واپسی پر پھر سے بھاگ جاتے۔ امی کو اتنا تنگ کر رکھا تھا کے اپ اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔

اور پھر سے وہی کرکٹ میچ، یا سائیکل کی ریس شروع ھو جاتی۔ اور شام میں وہی ڈانٹ، مزے کی بات یہ ہے کے بھائی کے سارے دوست مجھ سے بڑے تھے اور میں چھپکلی کی پتلی دبلی، لیکن طلعت بیگم بچپن میں بھی کسی سے ہار نہیں مانتی تھیں، جب سائیکل کی ریس ھوتی تو سب سے بڑی والی سائیکل میں پکڑ لیتی تھی، نہ گرنے کا خوف نہ چوٹ لگنے کا ڈر۔ کیونکہ مجھے لگتا تھا کے بڑی سائیکل کے پہیے بڑے ہوتے اس لیے وہ تیز چلے گی اور میں جیت جاونگی ہاہاہاہا۔ یہ اور بات ہے کے زیادہ تر ہار جاتی تھی۔

لیکن یہ سب شرارتیں جب یاد آتی ہیں تو اکیلے بیٹھے بیٹھے خود ہی ہونٹوں پر مسکراھٹ آجاتی ہے۔اور دل کرتا ہے کے کاش بچپن ایک بار پھر سے لوٹ آئے۔

چلیں ابھی مجھے اجازت دیں، انشاءاللہ اس بچپن کی شرارت کو جاری رکھتے ہوئے کوشش کرونگی کے ہر روز نہیں تو ہر دوسرے روز آپ سب کو اپنی شرارتوں میں شامل کروں۔
آج صرف شرارتوں کا انٹروڈکشن تھا پکچر ابھی باقی ہے۔
اگلی قسط کا انتظار کریں۔

Leave a reply