بچپن میں لوگ مججھے لڑکی سمجھتے تھے دی راک کا انکشاف

مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ سپراسٹار ڈوین جانسن (دی راک) نے انکشاف کیا ہے کہ اسکول میں دیگر بچے انہیں لڑکی سمجھتےتھے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈوین جانسن نے کہا اپنے ماضی اور بچپن کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ نرم مزاجی اور بالوں کی وجہ سے اکثر اسکول میں لڑکے مجھ سے پوچھتے تھے کہ آپ لڑکا ہیں یا لڑکی۔

ڈوین جانسن نے ماضی کا ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ میرا ایک نئے اسکول میں داخلہ ہوا اور محض 60 سیکنڈ بعد ہی ایک بچے نے مجھ سے پوچھا کہ آپ لڑکی ہیں یا لڑکا۔

اداکار نے اپنے مستقبل میں صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوگ ایسا دیکھنا چاہیں گے تو میں ضرور اپنی دلچسپی دکھاؤں گا۔میری خواہش،مقصد اور میں چاہتا ہوں کہ امریکی لوگوں کو متحد کروں،اگر لوگ بھی یہی چاہتے ہیں تو میں یہ کروں گا۔

واضح رہے کہ ڈوین جانسن ماضی میں بھی امریکی صدارت میں دلچسپی کا اظہار کرچکےہیں اس حوالے سے ایک ریسرچ کمپنی نے پول کرایا جس میں ڈوین جانسن کی حمایت میں 46 فیصد لوگوں نے مثبت تاثرات کا اظہار کیا تھا 29 فیصد بالغ امریکی لوگوں نے ’دی راک‘ کے مکمل طور پر صدر بننے کی حمایت کی تھی جبکہ 17 فیصد نے کہا کہ وہ انکی مہم کی بھرپور حمایت کریں گے۔

ڈوین جانسن نے ریسرچ کمپنی کے پول کا نتیجے پر خوشی کا اظہار کیا تھا اور مزاحیہ انداز میں لکھا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے ملک کے بانیوں نے کبھی سوچا بھی ہوگا کہ پک اپ ٹرک چلانے والا 6فٹ4 انچ قد کا گنجا شخص جس کے جسم پر ٹیٹو بنے ہوں وہ ہمارے کلب کو جوائن کرے گا۔

اس سے قبل بھی رواں سال ڈوین جانسن(دی راک) نے مستقبل میں امریکی صدارت کے لئے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اس فیصلے کو مکمل طور پر لوگوں کی خواہشات سے جوڑ دیا تھا۔

ڈوین جانسن نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ عوام کے فیصلے کی بنیاد پر کروں گا۔ یہ لوگوں پر منحصر ہوگا لہٰذا میں انتظار کروں گا اور سنوں گا۔

ڈوین جانسن کی جانب سے امریکی صدارت میں دلچسپی کے اظہار پر ردعمل دیتے ہوئے امریکا کے حال ہی میں ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لینے والے لیجنڈ ریسلر دی انڈرٹیکر نے کہا تھا کہ ڈوین جانسن امریکا کے لوگوں کو متحد کرسکتا ہے۔

امریکی عوام کی بڑی تعداد ’دی راک‘ کو صدر بنانے کی خواہاں

Leave a reply