بچے بڑے سب ہوشیار، میٹھے زہر کی بھاری مقدار میں برآمدگی

0
25

بچے بڑے سب ہوشیار۔۔میٹھے زہر کی بھاری مقدار میں برآمدگی

باغی ٹی وی : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی شیخوپورہ روڈ پر بڑی کارروائی، 80 ہزار کلو ایکسپائرڈ چاکلیٹ پکڑی گئی
ایکسپائرڈ چاکلیٹ سے بھرے 2ٹرک اور گودام پکڑا گیا، 80 ہزار کلو مال برآمد،جعل سازوں کے خلاف مقدمہ درج
قانون کے مطابق زائدالمیعاد اشیائے خورونوش کو سٹور یا فروخت کرنا سنگین جرم ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق بچوں کی اشیاء میں جعل سازی کرنے والے قوم کے مستقبل کے دشمن اور کسی رعائت کے مستحق نہیں۔
لاہور 16 جنوری:بچے بڑے سب ہوشیار۔۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی سربراہی میں ویجیلینس ٹیموں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے80 ہزار کلو ایکسپائرڈ چاکلیٹ پکڑ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شیخوپورہ روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے ایکسپائرڈ چاکلیٹ سے بھرے 2ٹرک اور گودام پکڑلیا۔وسیم اسلم نامی سپلائر ایکسپائر چاکلیٹ کولسن کے پروڈکشن یونٹ سے خرید کر فیصل آباد لے جا رہا تھا۔زائد المیعاد چاکلیٹ کو کیمیکل لگا کر فنگس اور بدبو ختم کر کے دوبارہ پیک کیا جانا تھا۔مزید برآں سپلائر کی نشاندہی پر سیال فلور مل کے قریب فیصل آباد روڈپر چاکلیٹ سے بھراگودام بھی پکڑلیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کئی دن کی ریکی کے بعد اپنی نگرانی میں 14 گھنٹے تک خفیہ ناکہ لگا کر ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔مکروہ دھندہ کرنے والے جعل سازوں کے خلاف مقدمہ درج جبکہ سپلائر کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔عرفان میمن نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق زائدالمیعاد اشیائے خورونوش کو سٹور یا فروخت کرنا سنگین جرم ہے۔بچوں کی اشیاء میں جعل سازی کرنے والے قوم کے مستقبل کے دشمن اور کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ اشیاء خریدنے سے پہلے لیبل کا بغور جائزہ لیا کریں۔عوام تک صحت بخش خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھار ٹی کی اولین ترجیح ہے۔

Leave a reply