کینسرکا شکاربچوں کےعلاج کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ریڈیو تھراپی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

0
32

سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی نے چلڈرن ہسپتال لاہورمیں کینسرکا شکاربچوں کے علاج ومعالجہ کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ریڈیو تھراپی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی نے یہ فیصلہ چلڈرن ہسپتال لاہورمیں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

۔اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرمسعودصادق،ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن آغانبیل،ڈاکٹرمہوش فیضان سربراہ شعبہ کینسراور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمدجاویدقاضی نے اجلاس کے دوران کینسر کا شکار بچوں کے علاج و معالجہ کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق نے اجلاس کے دوران سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو کینسر کا شکار بچوں کے علاج و معالجہ کے حوالے سے قیمتی تجاویز پیش کیں۔

پاکستانی خواتین میں چھاتی کے سرطان میں اضافہ و شرح اموات لمحہ فکریہ

بینائی کے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیارکرنی چاہئیں:پروفیسرالفرید ظفر

کم کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذا کا استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچاتا ہے

حاملہ خواتین کو اینیستھیزیا دیئے جانے سے بچے کی نشو نما متاثر نہیں ہوتی،تحقیق

سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ کینسرکاشکاربچوں کے علاج و معالجہ کیلئے آج چلڈرن ہسپتال میں ریڈیوتھراپی یونٹ قائم کرنے کاانتہائی اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔چلڈرن ہسپتال لاہور میں ریڈیو تھراپی یونٹ قائم کرنے کیلئے حکومت کو سمری بھجوائی جائے گی۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹرمسعود صادق کو ریڈیو تھراپی یونٹ کے قیام کیلئے سمری تیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔چلڈرن ہسپتال لاہورمیں ریڈیو تھراپی یونٹ کے قیام کے بعد کینسرکاشکاربچوں کا علاج و معالجہ ممکن ہوسکے گا۔چلڈرن ہسپتال لاہورمیں ریڈیو تھراپی یونٹ کینسرکا شکار بچوں کے علاج و معالجہ کے حوالہ سے اپنی نوعیت کا پہلا یونٹ ہوگا۔حکومت سے سمری کی منظوری کے بعد چلڈرن ہسپتال لاہورمیں ریڈیو تھراپی یونٹ کیلئے جدید مشینری بھی خریدی جائے گی۔

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

Leave a reply