fbpx

بدمست رینج روور سوار نے کئی افراد کو بری طرح روند ڈالا، خود کیسے قدرت کے انتقام کا نشانہ بنا

باغی ٹی وی : بدمست رینج روور سوار نے کئی افراد کو بری طرح روند ڈالا، خود کیسے قدرت کے انتقام کا نشانہ بنا

کینال روڈ پہ انڈر پاس کے نیچے ایک بدمست اور تکبر سے لبریز انسان نما درندہ جو کہ رینج روور گاڑی پہ سوار تھا اس نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ہٹ کیا جب پولیس نے اس کو روکنا چاہا تو پولیس اہکاروں کو سنگن نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے گاڑی کو دوڑادی جس وجہ سے ملازمین سمیت دوسرے لوگوں کو بھی شدید زخمی کردیا لیکن اس انسان نما جانور کو کیا معلوم کہ اللّٰہ تعالیٰ کو تکبر اور غرور پسند نہیں ہے۔


لہٰذا کچھ دور جا کر گاڑی کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گاڑی جل کر خاکستر ہو گئی ۔جب ملزم بھاگ رہا تھا تو وہ موٹرسائیکل جسے اس نے ٹکر ماری تھی ، گاڑی کے پیچھے ٹائر کے نیچے پھنس چکی تھی اور گھس رہی تھی اور سڑک سے بھاری رگڑ کی وجہ سے گھسیٹنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی جس نے گاڑی کو مکمل طور پر جلایا۔

ہٹ اینڈ رن کے دوران ، ملزم کو پی ایس گارڈن ٹاؤن کے دائرہ اختیار میں ڈالفن ٹیم نے روک لیا ، روکا اور اسے تحویل میں لے لیا۔ گاڑی چلانے والا جانور پولیس کی حراست میں ہے ، اس کے خلاف پرچا کاٹا جا رہا ہے .

ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔