کالا جادو یا کچھ اور؟ بدین کے تاریخی قبرستان سے بچوں‌ کی لاشیں‌ کہاں‌ گئیں؟ ہولناک خبر

0
31

پاکستان میں صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں‌ واقع تاریخی قبرستان سے معصوم بچوں کی لاشیں غائب ہونے کے افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں‌ جس پر ضلع بھر کے لوگوں‌ میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سندھ کے ضلع بدین میں‌ شہر کے تاریخی شاہ قادری قبرستان سے پچھلے ایک ہفتے کے دوران بچوں کی قبروں میں سے پانچ کی لاشیں مبینہ طور غائب ہوئی ہیں جس پر اہل علاقہ سخت پریشان کن صورتحال سے دوچار ہیں. بچوں کی لاشیں غائب اور بے حرمتی کے واقعات سامنے آنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی کیفیت پائی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب انتظامیہ ان واقعات سے لاعلمی کا اظہار کرتی نظر ہے ۔

تاریخی شاہ قادری قبرستان کے گردونواح‌ میں‌ بسنےو الے لوگوں‌ کا کہنا ہے کہ قبرستان میں رات کے وقت مشکوک افراد کو دیکھا گیا ہے یہ کام جادو ٹونے کیلئے کیا جارہا ہے جبکہ چاردیواری نہ ہونے کے باعث آوارہ کتے بھی قبرستان میں نظر آتے ہیں۔ علاقہ کے رہائشی افراد کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے اور اس حوالہ سے ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دینے کے باوجود تاحال انتظامیہ نے کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔

واضح رہے کہ کالا جادو کرنےو الوں‌ کی جانب سے پہلے بھی اس قسم کے واقعات پیش آتے رہے ہیں‌ تاہم ابھی تک اس سلسلہ پر کنٹرول نہیں‌ کیا جاسکا ہے. لوگوں‌ کا کہنا ہے پاکستان بھر میں کالا جادو کرنے والوں‌ کےخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرنی چاہیے اور اس غیر شرعی کاروبار کو ہر صورت بند کرنا چاہیے.

Leave a reply