
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بالاآخر سیلاب سے متاثرہ افراد کی دل جوئی کی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزے لیا.چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی چیئرمین تحریک انصاف کے ہمراہ کے پی کے حکومے کے ہیلی کاپٹر پر ڈی ائی خان پہنچے.
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی.
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا کے پی کے حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر فضائی جائزہ لیا، عمران خان بحیثت خود اس وقت صرف پی ٹی آئی کے چیئرمین ہیں ،اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی سرکاری یا حکومتی عہدہ نہیں ہے.موضودہ صورتحال میں کیا عمران خان ایس او پیز کے مطابق کے پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ؟ کیا پاکستان کے قوانین ایک سابق وزیراعظم جس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی ہو اور وہ قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے چکا ہو کیا وہ کسی صوبے کے سرکاری وسائل استعمال کر سکتا ہے؟
وزیراعظم شہباز شریف بھی سرکاری ہیلی اور طیارہ استعمال کر رہے ہیں مگر ان کا بطور وزیراعظم استحقاق ہے. کیا عمران خان کو بھی یہ استحقاق حاصل ہے کہ وہ محض ایک سیاسی پارٹی لیڈر کے پی کے حکومت کا ہیلی کاہٹر استعمال کریں؟اور عین اس وقت جب سرکاری ہیلی کاپٹر کی سب سے ذیادہ ضرورت سیلاب ذدگان کی بحالی کیلئے ہو.
اگر ایسی سہولیات پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو حاصل ہیں تو تمام سابق وزرائے اعظم کو بھی یہی پروٹوکول ملنا چاہیئے،اور اگر عمران خان کا یہ پروٹوکول نہیں ہے تو ان سے کوئی ادارہ پوچھنے والا ہے کہ انہوں نے سرکاری ہیلی کاپٹر کیوں استعمال کیا؟