شراب کے نشے میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزم گرفتار،باغبانپورہ میں پولیس مقابلہ

0
34

شراب کے نشے میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزم گرفتار،باغبانپورہ میں پولیس مقابلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایت پر22 سالہ اویس خان کے قاتل گرفتار کر لئے گئے

گرفتار ملزمان میں حسین طارق اور راحیل الیاس شامل ہیں، ملزمان نے ایک ماہ قبل شراب کے نشے میں اویس کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا،ملزمان شہری اویس خان کو زخمی کرکے موقع سے فرار ہوگئے تھے،اویس خان کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ آتشیں پسٹل برآمد کر لیا گیا انچارج انویسٹی گیشن شالیمارسب انسپکٹر محمد اختر نے نے ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے، ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا ہے کہ سفاک ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے شالیمار پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے

قبل ازیں تھانہ باغبانپورہ لاہور میں عاصم موبائل سنٹر گٹھ روڑنزد قائد اعظم انٹر چینج کے قریب پولیس مقابلہ ہوا ہے،دوران واردات ایک کس پولیس ملازم زخمی ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ہے، انوسٹی گیشن ہربنس پورہ کے تین ملازمین کسنسٹیبل ارشد،کسنسٹیبل بابر اور کسنسٹیبل اعظم موبائل فون ریکوری کے سلسلہ میں پہلے سے ہی دکان میں موجود تھے کہ 3 مسلح افراد ہنڈا 125 پر آئے اور گن پوائنٹ پر لوٹ مار شروع کر دی اور پولیس ملازمین سے بھی لوٹ مار کرنے لگے۔ موقع پا کر بابر کسنسٹیبل نے ایک ڈاکو کو پیچھے سے دبوچ لیا اور باقی ملازمین بھی ان سے گتھم گتھا ھوگئے۔ ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے ایک نامعلوم ڈاکو اپنی ہی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ کسنسٹیبل ارشد کو دائیں جانب ٹانگ پر فائر لگا جس سے وہ مضروب ہو گیا۔باقی دو ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی کو مناواں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بعد ازاں سی پی او لاہور باغبانپورہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ذخمی شہریوں اور اہلکار کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچ گئے سی سی پی او نے ذخمیوں سے واقعہ کی تفصیلات لیں اور انتظامیہ کو ان کے مکمل علاج معالجہ کے احکامات دئیے

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

 

 

Leave a reply