بغداد میں بم حملے سے خوف و ہراس

0
21

بغداد میں بم حملے سے خوف و ہراس

باغی ٹی وی :عراقی دارالحکومت بغداد میں پیش آنے والے بم حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق جنوبی بغداد کے مشتل نامی محلے میں بم نصب موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گیا۔اس دھماکے سے ایک شخص جائے وقوعہ پر دم توڑ گیا تو تین افراد زخمی ہو گئے۔

حملہ آوروں کے بارے میں تا حال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ ادھر یمن کے حوثی باغی گروپ جو مارچ 2015 سے سعودی عرب کی زیرقیادت فوجی اتحاد کا مقابلہ کررہا ہے ، نے ریاض کے حالیہ جنگ بندی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے صنعاء کے ہوائی اڈے اور ہودیدہ بندرگاہ پر ناکہ بندی کو مکمل طور پر اٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

ایران سے منسلک گروہ یمن کے شمال کے ایک بڑے حصے پر کنٹرول رکھتا ہے ، جس میں دارالحکومت صنعا اور ہودیدہ بندرگاہ بھی شامل ہے۔ یہ چھ سالہ جنگ سے متاثر لاکھوں یمنی باشندوں کے لئے زندگی کا لائحہ عمل سمجھا جاتا ہے۔

حقوق انسانی گروپوں نے یمن پر سعودی عرب کے بحری اور فضائی ناکہ بندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے یمن میں انسانی صورتحال کو مزید تیز کردیا ہے جہاں 80 فیصد آبادی غیر ملکی امداد پر زندہ ہے

Leave a reply