باغی ٹی وی کی جانب سے مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر دلی مبارک باد

0
34

باغی ٹی وی کی جانب سے مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر دلی مبارک باد

باغی ٹی وی : باغی ٹی وی کی جانب سے مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر دلی مبارک باد پیش کی جاتی ہے . باغی ٹیم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے .ادارہ یہ سمجھتا ہےکہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بحیثیت ملکی شہری ہر قسم کے مساوی حقوق حاصل ہیں، ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کا درس دیتا ہے اور ہمارا آئین انہیں اپنی مذہبی عبادات، رسومات اور تہواروں کو پوری آزادی سے منانے کی ضمانت دیتا ہے۔

واضح‌رہےکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت نے مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے، چند روز قبل مسلمانوں نے شب برأت کو مساجد اور قبرستان جانے سے گریز کرتے ہوئے گھروں میں عبادت کی، اسی طرح آج (اتوار کو) عیسائی برادری اپنا اہم تہوار ایسٹر گھر ہی پر رہ کر منارہی ہے، ہر سال شاہراہ عراق پر واقع سینٹ پیٹرک گرجاگھر کے اطراف اس موقع پر ہزاروں مسیحی افراد جمع ہوتے ہیں اور فضا دعائیہ موسیقی سے گونج اٹھتی ہے مگر اس بار یہ گرجا گھر ماضی سے مختلف نظر آرہا ہے، کیوں کہ متعدد پولیس اہلکار اس کے داخلی دروازے پر چوکس کھڑے ہیں اور چرچ جانے والا کوئی فرد دکھائی نہیں دے رہا،کچھ یہی منظر اعظم ٹاؤن، محمودآباد، اخترکالونی، پہاڑگنج، عیسیٰ نگری، آگرہ تاج، اورنگی ٹاؤن اور شہری کے دیگر علاقوں کا ہے جہاں ایسٹر کی خوشیاں منائی جاتی ہیں۔ بشپ صادق ڈینیئل کا کہنا ہے کہ عیسائی برادری حکومتی ہدایات کے مطابق سماجی فاصلے کا خیال رکھے گی۔

Leave a reply