بچپن میں زیادتی کا شکار ہونے والے ملزم کی لیڈی پولیس اہلکار سمیت 20 خواتین سے زیادتی

0
26

بچپن میں زیادتی کا شکار ہونے والے ملزم کی لیڈی پولیس اہلکار سمیت 20 خواتین سے زیادتی

باغی ٹی وی : لیڈیز پولیس سے زیادتی کرنے والا گرفتار کر لیا گیا ملزم 20 سے زائد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے.ملزم کشمیر کا رہائشی ہے بچپن میں خود بھی زیادتی کا شکار ہو چکا ہے

اسلام آباد پولیس نے خواتین کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے اور ان سے قیمتی اشیاء چھیننے والا انتہائی خطرناک ملزم گرفتار کرلیا،
ابتدائی تفتیش کے دوان ملزم نے کم و بیش 20کے قریب خواتین سے زیادتی اور سنیچنگ کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،
یہ ملزم انتہائی بے دردی سے خواتین کے ساتھ زیادتی کر کے روپوش ہو جاتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل زون رانا عبدالوہاب نے تھانہ کورال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مو ر خہ 08-04-21کوتھانہ کورال میں مسماۃ (ش) نے تحریری درخواست دی کہ فضائیہ سٹاپ سے گھر کے لئے پید ل جا رہی تھی کہ ایک نوجوان لڑکے نے میرے منہ پر ہاتھ رکھااور زبردستی جنگل ایریا میں لے گیا مجھ سے پرس اور موبائل چھین لیا اور مجھ سے دست درازی بھی کی۔ جس پرتحریری درخواست موصول ہونے پر مقدمہ نمبر377مورخہ 08.04.21بجرم 392/354ت پ تھانہ کورال درج رجسٹر کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کو ملزم کی گرفتاری کی ہدایت دی جس پر ایس ایس پی آپریشنز نے ایس پی رورل زون رانا عبدالوہاب کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او کوورال رخسار مہدی کی سربراہی میں ایس ایچ او کورال شوکت عباسی، ایس ایچ او نیلورستار بیگ معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے جدید تکنیکی بنیادوں پر ملزم کو ٹریس کر کے نہایت ہی قلیل مدت میں گرفتار کرلیا۔ جس کانام و پتہ بعد دریافت ظہیر احمد ولد عبدالعزیز عباسی سکنہ کھرل عباسیاں با غ آزاد کشمیر معلوم ہوا۔دوران تفتیش ملزم نے خواتین کے ساتھ زیادتی کے مزید 20سے زائد وارداتو ں کا انکشا ف کیا جس میں مشہورکیس مقدمہ نمبر443/18بجرم 376/7ATAتھانہ کورال میں لیڈی پولیس اہلکار کے ساتھ 2018میں زیادتی کا وقوعہ بھی شامل ہے۔
طریقہ واردات۔ ملزم دن/ رات کے وقت جھاڑیوں میں بیٹھ کر اکیلی خاتون کی تاک میں ہوتا اورجونہی خاتون کو اکیلا دیکھتا تو زبردستی اسے پکڑ کر جنگل میں لے جاکر زیادتی کرتا اور قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوجاتاتھا۔
مزید انکشافات: مقدمہ نمبر386/21مورخہ 10.04.21 بجرم382/354/ت پ تھانہ کورال اسلام آباد، مقدمہ نمبر 377/21 مورخہ8.4.21بجرم354/392ت پ تھانہ کورال اسلام آباد میں بھی میں ملوث پایا گیا۔ تینوں مقدمات میں ملزم کو شناخت پریڈ کاروائی جیل بجھوایا گیا وہاں پر تین مدعیان نے ملزم کو درست شناخت کیا۔ مقدمہ نمبر 377/21اور 386/21کے مسروقہ موبائل بھی ملزم کے قبضہ سے بر آمد ہوچکے ہیں۔ ملزم کو بعد شناخت پریڈ پیش عدالت مجاز کر کے 5یوم ریمانڈ جسمانی حاصل کر کے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔
ایس پی رورل نے پریس کانفرنس کے دوران بتلایا کہ رورل زون نے مورخہ 28.1.21تا 30.4.2021تک کل 43خطرناک گینگ گرفتار کیے اوران کے قبضہ سے دو کروڑ اٹھائیس لاکھ چورانوے ہزار چار سو(22894400)روپے مالیت کی قیمتی اشیاء اور نقدی برآمد کی۔ جوملزمان نے مختلف وارداتوں کے کے دوران شہریوں سے لوٹا تھا۔انھوں نے بتایا کہ پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی گینگ کو ٹریس کرلیا گیا جن کی گرفتار ی کو یقینی بنایا جائے گا۔رورل زون پولیس نے اسی عرصہ کے دوران پراپرٹی کے 63مقدمات کی تفتیش مقدمات مکمل کرکے ان کے چالان مجاز عدالتوں کو بھجوائے گئے۔
ایس پی رورل نے بتایا کہ پولیس ٹیم کی اعلی کارکردگی کے لئے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان اور ڈی آئی جی آپریشن افضال احمد کوثر سے تعریفی اسناد اورنقدانعامات کا اعلان کیا،
ُ

Leave a reply