بہت ہو گیا، اب جنگ کریں گے، فیصل واوڈا نے کس کے خلاف اعلان جنگ کر دیا؟

0
24

بہت ہو گیا، اب جنگ کریں گے، فیصل واوڈا نے کس کے خلاف اعلان جنگ کر دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ہے 72 سال سے ملک کے سسٹم کا بھیانک چہرہ ،اس نظام کوبدلنےعمران خان آئے ہیں،فرسودہ نظام کیخلاف پہلے لڑائی کی،اب جنگ کریں گے، دو نہیں ،ایک پاکستان !

نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ سب وہاں جا رہےہیں جہاں اشتہاری رشتہ دار،لوٹی دولت ہے ، ڈاکٹرزکی شرط یہ ہے کہ تیمارداری صرف مریم نوازکرسکتی ہے،

نواز شریف کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لئے فوری بیرون ملک جانا چاہئے، میڈیکل بورڈ کی متفقہ رائے ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانا چاہئے.نواز شریف کے علاج کیلیے بیرون ملک روانگی میں تاخیر ان کی جان کیلیے خطرہ ہے،میڈیکل بورڈ ایس آئی ایم ایس اور ایس ایم سی پی پر مشتمل ہے،بورڈ کی مشترکہ رائے ہےکہ نواز شریف مرض کی تشخیص اورعلاج کیلیے بیرون ملک روانہ ہوں

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی آج صبح لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.

Leave a reply