fbpx

بہت ہو گیا، اس شخص کی مدت ملازمت میں توسیع ہوئی تو سپریم کورٹ جائیں گے، عباسی

بہت ہو گیا، اس شخص کی مدت ملازمت میں توسیع ہوئی تو سپریم کورٹ جائیں گے، عباسی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تیسرا سال ہے ابھی تک یہ سمجھ نہیں آئی کہ کیس ہے کیا؟

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے بیان دیا تو چیئرمین نیب ناراض ہو گئے، نیب نے ملک کو مفلوج کر دیا،نیب اب دوسرے ممالک سے تعلقات خراب کر رہا ہے،نیب حکومت کے مہنگی ایل این جی خریدنے پر تحقیقات نہیں کرے گا،سپریم کورٹ کے فیصلوں میں حقیقت واضح ہے کہ نیب کا مقصد کیا ہے؟نیب کا مقصد سیاست پر اثرانداز ہونا اور سیاسی وفاداریاں بدلنا ہے،چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں کیا پاکستان میں اہل لوگ نہیں ہیں؟ یہ معاملہ سپریم کورٹ تک جائے گا،

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جارہے ہیں ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ملک میں مہنگائی عروج پر اور بےروزگاری بڑھ گئی ہے، حکومت دگنی قیمت پر ایل این جی خرید رہی ہے بارہا کہتے رہےہیں کہ نیب عدالت میں کیمرے لگائے جائیں،ملک میں نہ ختم ہونے والی نااہلی اور کرپشن ہے،اپوزیشن بھرپور الیکشن لڑے گی،متنازع شخصیت کی ملازمت کی توسیع کا معاملہ عدالت عظمیٰ تک جائے گا،چیئرمین نیب کو کس بنیاد پر توسیع دی جائے گی بات آگے تک جائے گی 20،20سال سے برسرروزگار افراد کو بے روزگارکردیا گیا

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بنی تو استعفیٰ دے دوں گا، شاہد خاقان عباسی

ہمارا ہمیشہ سے مطالبہ ہے کہ عدالتوں میں کیمرے لگائیں،شاہد خاقان عباسی