بہت جلد ہم اس مشن میں کامیاب ہو جائیں گے، وزیر خارجہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،گورنر اسٹیٹ بینک نے اسٹیٹ بینک کی کارکردگی پر وزیر خارجہ کو بریفنگ دی،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا عالمی وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو شدید متاثر کیا ،کورونا کے باعث محدود وسائل کے حامل ممالک، معاشی طور پر شدید متاثر ہوئے انشا اللہ بہت جلد ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے،
مودی کیا تم سرینگر میں کشمیریوں سے خطاب کر سکتے ہو؟ وزیرخارجہ کا چیلنج
کشمیر کی آزادی کے لئے قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، علی امین گنڈا پور
آج چالیسواں روز،پیاروں کی کوئی خبر نہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر
نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان مظلوم و مقھور کشمیریوں کی آوا ز تمام بین الاقوامی فارمز بشمول اقوام متحدہ ، یورپین یونین ، اسلامی کانفرنس تنظیم اور انسانی حقوق کی تنظیموں تک پہنچاتا رہے گا۔ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اھم ستون ہے۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان اھل کشمیرکی منصفانہ جدوجہد میں ان کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمائت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ، پاکستان میں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ،اب سوال یہ ہے کہ ہم نے اس مسئلے کو کیسے آگے لے کر چلنا ہے؟ پاکستان نے اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کئے سب سے پہلے ہم نے اس صورتحال کو بھانپتے ہوئے دنیا کو آگاہ کیا وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے پچھترویں اجلاس میں اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانیے کے بڑھتے ہوئے رجحان کا ذکر کیا اسی طرح وزیر اعظم عمران خان نے فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرک کو خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ فیس بک پر ایسا نفرت آمیز اور گستاخانہ مواد شائع نہ کیا جائے جس سے اشتعال اور شدت پسندی میں اضافہ ہو اگر ہولوکاسٹ کے حوالے سے مواد کی تشہیر کو روکا جا سکتا ہے تو اسلام کے خلاف توہین آمیز مواد پر بھی پابندی عائد کی جا سکتی ہے