بحریہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک،پولیس اہلکار زخمی
بحریہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک،پولیس اہلکار زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بحریہ ٹاؤن بھی غیر محفوظ ہو گیا،
ڈاکو بحریہ ٹاؤن پہنچے تو پولیس بھی پہنچ گئی، پولیس کے ساتھ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے، بحریہ ٹاون فیز ایٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکاراور اے ٹی ایس کے 3اہلکار زخمی ہوئے، ترجمان پولیس کے مطابق ساتھی ڈاکووں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے
اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں کے مشہور بلال گینگ کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا، پولیس مخبری پر پہنچی تو ڈکیت گینگ نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی پولیس ٹیموں نے ڈاکووں کا پیچھا کیا۔ڈاکو بحریہ ٹاون فیز ایٹ میں ایک گھر میں محصور ہوگئے۔پولیس نے گھر کو گھیرے میں لیا، ڈاکووں نے دوبارہ پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔دوبارہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔مقابلے میں اے ٹی ایس کے تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
آئی جی اسلام آباد نے پولیس ریڈنگ ٹیم کے لئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا،آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی ۔شدید زخمی پولیس جوان کے لئے پانچ لاکھ روپے جبکہ دیگر دو زخمی اہلکاروں کے لیے تین تین لاکھ روپے کا اعلان کیا اور بہترین علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی، آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوانوں نے بڑی بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے جو قابل تحسین ہے
قبل ازیں سوشل میڈیا پر شہری کی معلومات پر اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے سیکٹر E-11 بریسٹا کیفے پر مشترکہ کارروائی کی ،کارروائی کے دوران 6 افراد کو گرفتارکرکے کافی تعداد میں حقے اور مختلف فلیور قبضے میں لے کر کیفے سیل کر دیا گیا ہے۔ تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔
وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا
بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا
جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس
جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا
جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر
جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ
آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت
میرا کچرا،میری ذمہ داری،برطانوی ہائی کمشنر ایک بار پھر مارگلہ کی پہاڑیوں پر پہنچ گئے
وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ
مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی
سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم
مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن
ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ
جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا
آئی جی اسلام آباد کے گھر کے سامنے ڈکیتی…آئی جی کے لئے مہنگی ثابت
اسلام آباد محفوظ ترین یا جرائم کا گڑھ، ایک دن میں پانچ سو سے زائد مقدمے درج