چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں.بین الصوبائی گروہ کے ملزمان گرفتار

0
26
Islamabad-police

چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں. بین الصوبائی گروہ کے دوملزمان گرفتار
تھا نہ لوہی بھیر پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اورہیومن ریسورسز کو بروئے کا ر لاتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ،ملزم کیخلاف مقدمہ درج ، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کاوفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصراور چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جار ی ہے،تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور ہیومن ریسورزکو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت محمد ارشد علی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس ٹیم نے ملزم کے قبضے سے415 یو کے پائونڈز اور1لاکھ 15ہزار روپے برآمد کر لئے ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے،

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکا مات کی روشنی میں اسلام آ باد کیپٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عنا صراور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ گولڑہ شریف پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے دوملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15 مسروقہ موٹر سائیکل اورسپیئر پا ر ٹس برآمد کرلیے گئے، ملزمان کی شناخت محمد ظہور اور فخر عباس کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف موٹرسائیکل چوری کے متعددمقد ما ت درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مو ٹر سائیکل کا لاک توڑ کرچوری کرنے اور بعد میں موٹر سائیکل کھول کر مختلف پارٹس کی صورت میں فروخت کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جار ی ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں سمیت 15ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم ندیم جو ز ف کو گرفتار کرکے 40لیٹر شراب بر آمد کرلی، تھا نہ پھلگر اں پولیس نے ملزم اویس علی کو گرفتار کرکے 1265گرام چرس برآمد کرلی،تھانہ بنی گا لہ پولیس نے دو ملزمان نصیر خا ن اور سوبا ن ممتاز کو گرفتار کرکے 2170گر ام چرس برآمد کرلی، تھانہ گو لڑ ہ شریف پولیس نے ملزم شمشیر احمد کو گرفتار کرکے 1300گر ام چرس برآمد کرلی،تھانہ تر نو ل پولیس نے دو ملزمان گلفراز اور فیضا ن کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 2175گر ام ہیر وئن برآمدکرلی، تھانہ سنگجا نی پولیس نے ملزم صدام حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد 12بور گن معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا،تھانہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم ہا رون رحیم کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1180گر ام چرس برآمد کرلی،تھانہ سبزی منڈی پولیس نے دو ملزمان کا مران اصغر اور افنان خا ن کو گرفتار کرکے 1180گر ام چرس اور ایک عدد خنجر برآمد کرلیا،تھانہ نو ن پولیس نے ملزم مسلم خا ن کو گرفتار کرکے 245گر ام چرس برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران سنگین جر ائم میں ملوث تین مجرمان کو گرفتار کرلیا گیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں ‘” پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں۔

Leave a reply