بیت المقدس کی حفاظت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، رجب طیب اردوان

0
37

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کی حفاظت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔

باغی ٹی وی :بین الاقوامی صلاح الدین ایوبی کانفرنس کے حوالے سے ہدیٰ پارٹی کے چیئر مین اسحق ساعلام کو بھیجے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم بیت المقدس کے دوسرے فاتح صلاح الدین ایوبی اور ان کے دلیر فوجیوں کو رحمت و مغفرت کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔انہوں نے صلاح الدین ایوبی کے ان الفاظ کا حوالہ دیا ہے کہ اللہ کا گھر قبضے میں ہو تو صلاح الدین اپنے گھر میں کیسے راحت و آرام سے سو سکتا ہے ، صلا حالدین بیت المقدس کا عاشق ایک عظیم کمانڈر تھا۔

جو ممالک آرمینیا کی حمایت کر رہے ہیں انکے خلاف کیا کرنا چاہئے؟ ترک صدر کا بڑا مطالبہ


صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی کے قومی ترانے کے شاعر ’مہمت عاکف ایرسوئے نے صلاح الدین ایوبی کو ’مشرق کے محبوب ترین سلطان‘‘ کے الفاظ سے پکارا ہے۔ وہ صرف مسلمان کے دلوں میں ہی نہیں بستے بلکہ اپنے عدل و انصاف، دلیری و شجاعت اور شفقت و مرحمت کی وجہ سے اپنے دشمنوں کی نگاہ میں بھی ہمیشہ ایک اعلیٰ مقام پر رہے ہیں

ادھر ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،ترکی ناگورنو کاراباغ کے تنازعے میں آذربائیجان کی حمایت کررہا ہے، ترکی جنگ اور دہشت گردی کے متاثرین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور انہیں پناہ دے گا۔ شام کی خانہ جنگی سے متاثر 4 لاکھ 11 ہزار شامی مہاجرین واپس اپنے گھروں میں چلے گئے ہیں، یہ سب کچھ ترکی کے آپریشنز کا نتیجہ ہے۔ ترکی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی علاقے خالی کروائے جس کے بعد مہاجرین اپنے گھروں میں واپس جانے کے قابل ہوئے۔

ترک صدرکا مزید کہنا تھا کہ ترکی کے پاس کوئی متبادل نہیں لیکن ہم اپنی پالیسیاں ازخود طے کریں گے اور مشرقی بحیرہ روم میں اپنے مفادات کا خود تحفظ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں،یونان اور یونانی قبرص کے غیر قانونی مطالبات کو تسلیم کر کے یورپین یونین ایک غیر فعال ادارہ بن چکا ہے۔ اب یہ یونان اور یونانی قبرص پر منحصر ہےکہ وہ یا تو مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کو ختم کرے یا تنازعہ میں بڑھا دے،

Leave a reply