باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا

باجوڑ میں جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی)کے ورکر کنونشن میں دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے-

باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، دھماکا باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں ہوا ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس مقام پر دھماکا ہوا ہے وہاں جمیعت علمائے اسلام کا جلسہ جاری تھا، اور دھماکے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، اور باجوڑ کے قریب تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Comments are closed.