بختاور بھٹو منگنی کی تقریب میں کونسا لباس پہنیں گی؟آصفہ بھٹوپریشان

0
34

کراچی :بختاور بھٹو منگنی کی تقریب میں کونسا لباس پہنیں گی؟ہرکوئی دیکھنے کا منتظر،اطلاعات کے مطابق آج سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی کراچی میں ہورہی ہے اوراس حوالے سے اہم پشین گوئیاں بھی جاری ہیں

آج کا دن بھٹواورزرداری خان کے لیے بہت اہم ہے دوسری طرف پیپلز پارٹی کی جانب سے منگنی کے باضابطہ اعلان کے ساتھ ہی جہاں بختاور بھٹو کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں وہیں منگنی کے روز ان لباس کے حوالے سے معروف فیشن ہاؤس ‘ریشم رواج’ کی جانب سے ایک پوسٹ بھی سامنے آئی ہے ۔

 

 

https://www.instagram.com/stories/highlights/17905970173576716/

 

 

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بختاور کی چھوٹی بہن آصفہ اس لباس کا سن کربہت ہی غمگین ہیں اوران کا کہنا ہے کہ اسے والدہ کی یاد بہت ستا رہی

معروف فیشن ہاؤس ‘ریشم رواج’ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بختاور بھٹو نے منگنی کے روز ویسا ہی لباس پہنے کی خواہش ظاہر کی ہے جیسا ان کی والدہ بے نظیر بھٹو نے اپنے نکاح پر پہنا تھا۔ریشم رواج کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے لباس اور اس کے ساتھ بے نظیر بھٹو کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔

فیشن ہاؤس نے بختاور کی جانب سے بے نظیر بھٹو کے نکاح جیسا لباس دوبارہ بنانے کی خواہش کے اظہار پر فخر اور خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی کے حوالے سے سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر کئی متضاد خبریں سامنے آنے کے بعد پی پی پی کی جانب سے بیان بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

Leave a reply