بختاور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

0
50

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر ، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی بیٹی بختاور زرداری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے

بختاور زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور اس میں دوسرے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی ہے، بختاور زرداری نے ٹویٹ میں اللہ کا شکر ادار کیا اور بیٹے کی پیدائش کی تاریخ 5 اکتوبر 2022 لکھی

بختاور زرداری نے ٹویٹر پر بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس موقع پر کافی خوش ہیں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کے ہاں گزشتہ برس 11 اکتوبر کو پہلے بیٹے کی ولادت ہوئی تھی جس کا نام حاکم چوہدری ہے بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کرتے ہوئے پیغام میں کہا تھا کہ اپنے بیٹے کا نام “میر حاکم محمود چوہدری” رکھا ہے، بیٹے کا نام میرے مرحوم ماموں ‘میر’ اور میرے دادا ‘حاکم علی زرداری’ کے ناموں پر رکھا گیا ہے

واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا نکاح اور رخصتی 29 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔

بختاور کی سالگرہ پر بلاول زرداری نے کیا دیا پیغام؟ جیالے ہو گئے حیران

بلاول ہاؤس میں رقص کی ویڈیوز، بختاور زرداری خود میدان میں آگئیں، کیا کہہ دیا

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا کیسے ہوا آغاز؟

بختاور زرداری کتنے برس کی ہو گئیں؟ سالگرہ پر مبارکباد کے پیغام،ٹویٹر پر ٹرینڈ

Leave a reply