بختاور کی منگنی، تیاریاں مکمل،آصف زرداری کی شرکت ہو گی یا نہیں؟ ایک اور پی پی رہنما کا بھی شرکت سے انکار

0
29

بختاور کی منگنی، تیاریاں مکمل،آصف زرداری کی شرکت ہو گی یا نہیں؟ ایک اور پی پی رہنما کا بھی شرکت سے انکار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور کی آج منگنی کی تقریب ہونی ہے

پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بختاور کی منگنی کی تقریب تقریباً گھرکے لوگوں تک ہی محدود ہوگئی ہے، منگنی میں بلاول کی شرکت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی ،بلاول ڈاکٹرز کی ہدایت کےمطابق ہی تقریب میں شرکت کریں گے،آصف زردراری کی طبیعت کافی خراب تھی، لیکن اب بہتر ہے ،

شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ ممکن ہے آصف زرداری کچھ دیر کیلیے بختاورکی منگنی میں شرکت کریں گے، بختاور کو سیاست میں دلچسپی نہیں ہے، گھریلو معاملات میں دلچسپی رکھتی ہیں،شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ میں منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کروں گی،

بختاور کی منگنی کی تقریب بلاول ہاﺅس کراچی میں منعقد ہو گی جس میں شرکت کرنے والوں کیلئے کورونا کا منفی رپورٹ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے، بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تقریب جمعہ کو بلاول ہاوس کے اوپن ایریا میں ہوگی جس میں آصفہ، بختاور کی سہیلیاں اور خاندان کے قریبی افراد شریک ہوں گے

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور کی منگنی متحدہ عرب امارات میں مقیم لاہور کے کاروباری خاندان کے ممبر چوہدری محمود کے ساتھ آج بلاول ہاؤس کراچی میں ہو رہی ہے۔

بختاور کی منگنی کل، دولہا اور خاندان والے کہاں پہنچ گئے؟

بھٹو خاندان میں بڑے عرصے بعد خوشیاں، بختاور کی منگی طے

بختاور کی سالگرہ پر بلاول زرداری نے کیا دیا پیغام؟ جیالے ہو گئے حیران

بلاول ہاؤس میں رقص کی ویڈیوز، بختاور زرداری خود میدان میں آگئیں، کیا کہہ دیا

بختاور بھٹو منگنی کی تقریب میں کونسا لباس پہنیں گی؟آصفہ بھٹوپریشان

بختاور کی منگنی کی تقریب:بلاول بھٹوکی ورچوئل شرکت ،اورکون کون شریک ہوگا آج پتہ چل جائے گا

تقریب کے دعوت نامے قریب تین سو قریبی خاندانی اور سیاسی شخصیات کو جاری کیے گئے ہیں جن میں آنے والوں سے اپنے تازہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ ہمراہ لانے کی درخواست کی گئی ہے۔بلاول ہاؤس کے ترجمان کے مطابق چوہدری محمود کے خاندان کے افراد پہلے ہی بلاول ہاؤس پہنچ چکے ہیں۔

کورونا وبا کے باعث تقریب کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ مہمانوں کے لیے لازم ہوگا کہ وہ کورونا کی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ ہمراہ لائیں اور ماسک پہنیں جبکہ بیٹھنے کے انتظامات میں بھی سماجی فاصلے کے اصولوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ تقریب کھلے آسمان تلے لان میں ہو گی اور وہیں مہمانوں کو رات کا کھانا پیش کیا جائے گا۔

Leave a reply