بالاکوٹ میں بھارتی فضائی آپریشن “بندر”کی عجیب وجہ تسمیہ سامنے آگئی

نئی دلی:26فروری کو بھارت کی طرف سے پاکستان کے علاقہ بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کے آپریشن “بندر”کی عجیب وجہ تسمیہ سامنے آگئی. بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی نے انڈین ایئر فورس کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس آپریشن کو بندر کا نام اس لیے دیا گیا تھا کیونکہ بندر کی ہندو مذہب کی جنگی تاریخ میں بہت اہمیت ہے۔ آپریشن کا نام ’بندر‘ رکھنے کے پیچھے یہ منطق کار فرما تھی کہ ہندوﺅں کے بھگوان رام کی فوج کے سپہ سالار ہنومان تھے جو کہ ایک بندر تھے اور انہوں نے ہی راون کی لنکا میں آگ لگائی تھی اس لیے اس آپریشن کا نام بھی بندر رکھا گیا تھا۔

یار رہے کہ 26 فروری کوبھارت کی جانب سے پلوامہ حملے کے بعد 26 فروری کو جب بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کی حدود میں دخل اندازی کی تو وہ بالاکوٹ تک پہنچ گئے تھے لیکن پاک فضائیہ نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی جس کے باعث انڈین طیاروں کو واپس بھاگنا پڑا۔ بھارتی طیارے جاتے ہوئے اپنا پے لوڈ جابہ کے مقام پر گراگئے تھے جس کے باعث چند درخت اور ایک کوا ہلاک ہوئے تھے۔ بھارتی حملے سے اگلے روز پاکستان نے جوابی کارروائی میں بھارت کے 2 طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ انڈین ایئر فورس کا ایک ہیلی کاپٹر اپنے ہی میزائل سے تباہ ہوگیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.