fbpx

بلدیہ کورنگی کا گرین بیلٹس اور سنٹرل آئی لینڈ پر 20 ہزار پودے لگا نے کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات کی ہدایت پر ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا اور سرسبز بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی متحرک ،ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی کی خصوصی احکامات پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے نیٹ ،کلین اینڈ گرین ڈسٹرکٹ کورنگی مہم کے حوالے سے تیزی کے ساتھ اقدامات جاری ہیں،بلدیہ کورنگی کا گرین بیلٹس اور سنٹرل آئی لینڈ پر 20ہزار پودے لگا نے کا اعلان ، میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی غلام سرور راہیپوٹہ نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے نیٹ کلین اینڈ گرین ڈسٹرکٹ کورنگی کو کامیاب بنا کر ضلع کو صاف سرسبز و شاداب بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر پارکس اینڈ سروسز بلدیہ کورنگی وقاص سومرو کے ہمراہ کورنگی میں وسیع و عریض شاہراہ کی سنٹرل آئی لینڈ پر زیر تعمیر گرین بیلٹس کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوںنے سرسبز ماحول کو فرعغ دینے کے حوالے سے محکمہ پارکس اینڈ سروسز کی کاوشوں کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ جلد ازجلد گرین بیلٹس کی تعمیر کو مکمل کیا جائے اور تمام شاہراہوں پر گرین بیلٹس اور سینٹرل آئی لینڈ کو سرسبز بنا یا جائے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے ہدایت کی کہ درختوں اور پودوں کی آبیاری اور حفاظت کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں تاکہ ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں سرسبز ماحول کو فروغ دیا جاسکے ۔