بلدیہ و تھانے کے سامنے کوڑا کرکٹ مچھروں کی افزائش
قصور
بلدیہ کی نااہلی شہر کا وسطی علاقہ سرکلر روڈ نزد تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا،شہر کے دیگر محلوں سے کوڑا کرکٹ اکھٹا کرکے مین سٹی میں جمع کرنا شروع کر دیا جس سے تعفن و بدبو اٹھنے لگا ،شہری بیماریوں کی بدولت بیمار،مچھروں کی افزائش میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق بلدیہ قصور نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے ماڈل پولیس سٹیشن سٹی اے ڈویژن کے بلکل سامنے لائبریری کیلئے وقف خالی پلاٹ میں شہر بھر کا کوڑا کرکٹ جمع کرنا شروع کر دیا بجائے اس کے کہ شہر کا کوڑا کرکٹ شہر سے دور پھینکا جائے شہر بھر کے دیگر محلوں سے بھی کوڑا کرکٹ اسی علاقے میں جمع کرنا شروع کر رکھا ہے جس سے سخت تعفن و بدبو اٹھتی رہتی ہے جس کے باعث شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں نیز اس گندگی کی بدولت مچھر کی افزائش بڑی تیزی سے ہوں رہی ہے جس سے ڈینگی مچھر کی افزائش کا بھی خطرہ ہے جو کہ سخت تشویش ناک بات ہے
اہل محلہ نے ڈی سی قصور منظر علی جاوید ،اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زاہد اور ٹی ایم او قصور سے اس واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور اس گندگی کے ڈھیر کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے