بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد

0
36

بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کےکیس میں فریق بننے کی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کے حوالے سے کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے وکلا کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑگیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے کیس میں فریق بننے کی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ایم کیوایم کے وکیل ایڈووکیٹ طارق منصورنےعدالت کو بتایا کہ جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کے کیس میں فریق بنناچاہتے ہیں، آج کیس لگا ہوا ہے ہمیں بھی فریق بننے کی اجازت دیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی درخواست دائر ہوگئی ہے تو روٹین میں آجائے گی اور دیکھ لیں گے۔ عدالت نے فریق بننےکی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کا معاملہ پر ایم کیو ایم نے کیس میں فریق بننے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی. جبکہ اس موقع پر رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہم نے فریق بننے کی درخواست دائر کی ہے، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی کی درخواست میں فریق بننا چاہتے ہیں، بلدیاتی انتخابات سے قبل قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لینا ضروی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ 14 نومبر ذیابیطس کا عالمی دن؛ ذیابیطس کی وجوہات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے
امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ضروری ہیں، ہم نے 4سال بے اختیار رہ کر گزارے ہیں، الیکشن سے پہلے حلقہ بندیوں کی خامیوں کو دور کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے پاس بھی گئے ہیں، ہماری درخواستیں زیر التوا ہیں، پی ٹی آئی نے افرا تفری کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے۔

Leave a reply