کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

0
38
کنٹونمنٹ-بورڈز-میں-بلدیاتی-انتخابات-کی-تاریخ-کا-اعلان-کر-دیا-گیا #Baaghi

ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ، انتخابات جماعتی بنیادوں پر 12 ستمبر کو ہوں گے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کے لئے کاغذات نام زدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جبکہ الیکشن کے حوالے سے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا گیا ہے-

امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 31 جولائی سے شروع ہوکر 3 اگست تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ 7 اگست تک اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیں۔

Leave a reply