بیلسٹک میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،ایران

ایران کا کہنا ہے کہ اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وائٹ ہاؤس میں وزراء کے ایک اجلاس کے دوران کہا تھا کہ ایران نے اس حوالے سے بات چیت کا عندیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے ترجمان علی رضا میر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "ایران کے میزائل … ان پر کسی صورت کسی بھی شخصیت یا ملک کے ساتھ قطعا کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے”

ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی جانب سے منگل کے روز جاری وارننگ نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ تہران اپنے جوہری پروگرام پر لگائی گئی پابندیاں ختم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور ایرانی تیل بردار جہاز کو تحویل میں لیے جانے کا جواب دے گا۔

Comments are closed.