بلدیاتی اداروں کی عدم بحالی کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو حکم

0
86
بلدیاتی-اداروں-کی-عدم-بحالی-کیخلاف-درخواست-پر-لاہور-ہائیکورٹ-کا-پنجاب-حکومت-کو-حکم #Baaghi

بلدیاتی اداروں کی عدم بحالی کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو حکم

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے بلدیاتی اداروں کی عدم بحالی کیخلاف درخواستوں پرسماعت کی۔

سماعت کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب اورسیکرٹری بلدیات عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا مگر تاحال ادارے بحال نہیں ہوسکے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے چیف سیکرٹری سے استفسار کیا کہ بلدیاتی ادارے کیوں بحال نہیں کیے؟، جس پر چیف سیکرٹر ی نے جواب دیا کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی ہے،

عدالت نے استفسار کیا کہ کمیٹی نے کیا کرنا ہے اورکب کام شروع کریگی جس پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ کمیٹی عید کے بعدکام شروع کریگی جسٹس عائشہ اے ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بلدیا تی ادارے بحال کرنے کا حکم سپریم کورٹ کا ہے پنجاب حکومت کوعمل کرنا ہو گا،پنجاب حکومت نیا جواب جمع کرائے عدالت کی جانب سے نیا پلان پیش کرنے تک حکومت کے ڈویلپمنٹ پلان پر عمل معطل کرتے ہوئے اگلی سماعت پر چیف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو پیش ہونے کی ہدایت کردی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری

پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کب کروانا چاہتی ہے؟ الیکشن کمیشن کو بتا دیا

پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدارہی رہیں گے،وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

بعد ازاں لاہور ہائی کو رٹ نے پنجاب حکومت کوبلدیاتی ادارے بحال کرنے کیلئے مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی۔

بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے پر پنجاب کی اہم شخصیت کو عدالت نے کیا طلب

Leave a reply