fbpx

بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے بارے خیبر پختونخواہ حکومت کا بڑا فیصلہ

بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے بارے خیبر پختونخواہ حکومت کا بڑا فیصلہ
خیبر پختونخوا کے وزرا تیمور جھگڑا ،کامران بنگش، شہرام ترکئی شوکت یوسفزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آیا ہے،

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا،خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزراء تیمور خان جھگڑا، کامران بنگش، شوکت یوسفزئی اور شہرام ترکئی الیکشن کمیشن موجود تھے،پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا،پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کو خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دیا تھا

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی محمود خان نے کمیٹی تشکیل دی۔کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے ملاقات کی۔ الیکشن کمیشن کو اپنا موقف دیا، چیف الیکشن کمشنر نے اپنی رہنمائی دی۔ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے سے عوام حکومت امیدوار میں کشمکش کی صورت حال پیدا ہوئی ہے۔کے پی حکومت کا عزم رہا ہے کہ ہم بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ ہیں۔ہم نے ضروری قانون سازی اور گراونڈ ورک مکمل کر لیا ہے۔الیکشن کمیشن سے استدعا کی اور انکو اپنے خدشات سے آگاہ کیا ،ویلیج کونسل کو جماعتی بنیادوں پر کریں گے اس سے کیا صورت حال بنے گی۔ قانون میں مزید کیا ترامیم کی ضرورت ہے۔ کے پی حکومت کو کریڈٹ دیں کہ ہم نے اپنی الیکشن تیاری مکمل کی۔ ہم نے الیکشن کمیشن کے شیڈیول پر من و عن عمل کیا۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے معاملے پر مشاورت کریں گے کہ کیا سپریم کورٹ جایا جائے۔ یہ فیصلہ کابینہ کو کرنا ہے۔ الیکشن کمیشن کو عوامی اور اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ انھوں نے معاملہ کو دوبارہ جانچنے کے لئے خیبر پختونخواہ حکومت سے مزید وقت مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری

پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کب کروانا چاہتی ہے؟ الیکشن کمیشن کو بتا دیا

پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدارہی رہیں گے،وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے پر پنجاب کی اہم شخصیت کو عدالت نے کیا طلب

بلدیاتی الیکشن اس برس نہیں بلکہ کب کروائیں گے؟ پنجاب نے الیکشن کمیشن میں دی تجویز

@MumtaazAwan

https://baaghitv.com/balochistan-mein-balidiati-election-ecp-mein-faisla-mehfooz/
Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!